ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال کوصرف اشتہارات سے کام ہے:شیلادکشت

کجریوال کوصرف اشتہارات سے کام ہے:شیلادکشت

Wed, 14 Feb 2018 20:48:19    S.O. News Service

نئی دہلی14فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کی سینئرلیڈرشیلا دکشت نے عام آدمی پارٹی(آپ)حکومت کواشتہارات کی حکومت قراردیتے ہوئے آج کہاہے کہ وزیراعلیٰ اروندکیجریوال اوران کی کابینہ کے ساتھی بولتے زیادہ ہیں کام کم کرتے ہیں۔شیلادکشت نے دہلی کانگریس کے صدراجے ماکن کے ساتھ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاہے کہ آپ حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ان 15سالوں میں دارالحکومت میں کھڑے کئے گئے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسٹر کیجریوال اور ان کے وزیر بولتے زیادہ ہیں، کام کم کرتے ہیں۔


Share: